جمعہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2024 

بلاول بھٹو کا پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندرکا اعلان

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی (آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کے عوام نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا اور عوامی مارچ کا تاریخی استقبال کرنے پر گھوٹکی کے عوام کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے آصف زرداری کو گرفتار کرایا اور اسی سلیکٹڈ نے فریال تالپور کو رات کے اندھیرے میں جیل بھیج دیا۔ عمران خان کو صوبے سے ایک ووٹ بھی نہیں ملے اور انتخابات میں گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کو شکست دی۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل میں ہے اور پورے ملک کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں۔ سلیکٹڈ نے ہر شخص کی زندگی مشکل بنا دی ہے یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی ہے اور یہ نیا پاکستان نہیں بلکہ مہنگا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کسان سے پوچھیں جو تپتی دھوپ میں محنت کرتا ہے اور محنت کے باوجود کسان کو اس کا پھل نہیں ملتا۔ نوجوان ہاتھوں میں ڈگری اٹھائے دھکے کھا رہے ہیں۔ 2،2 اور 3،3 ڈگریاں ہونے کی باوجود روزگار نہیں ملتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائد عوام نے اس ملک کے غریب کسانوں کو زمینوں کا مالک بنا دیا اور ہم آج بھی نوجوانوں کو روزگار دلوا سکتے ہیں۔ ہم مزدوروں کو ان کی محنت کا صلہ دلوا سکتے ہیں لیکن پہلے ہمیں اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہو گا۔ حقوق ملتے نہیں بلکہ چھیننا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو وقت کے آمر ضیا الحق کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں تھیں اور آج ملک میں جہاں دیکھیں مایوسی ہے۔ کٹھ پتلی عوام کی طرف نہیں ایمپائر کی طرف دیکھتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ زرعی ملک کا کسان بھوکا سوئے تو اس ملک کی معیشت کا کیا حال ہو گا جبکہ ان کا کوئی ماضی تھا اور نہ مستقبل ہے۔ عوام کی زبان بندی کرنے والا یہ کون ہوتا ہے؟ اور اب ہم اس بزدل کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں میڈیا مجھ پر تنقید کرتا ہے۔ حکومت پر تنقید کرنا میڈیا کا کام ہے جبکہ پیکا غیر ضروری اور غیرآئینی قانون ہے۔

عمران خان نے ہمارے معاشی حقوق پر ڈاکہ مارا ہے اور کبھی تاریخ میں ایسا وزیر اعظم دیکھا کہ ٹی وی پر آکر روئے ؟ یہ کون ہوتے ہیں جو میڈیا کو کہیں مجھ پر تنقید نہ کریں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے حکومت کے خلاف جدوجہد کرنی ہے۔ جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچے گا تاہم ہم پرامن اور جمہوری لوگ ہیں اور عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار ہے جسے ہم استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اب وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کریں گے۔ پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا۔

موضوعات:



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…