جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان قوم سے خطاب میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، بلاول بھٹو

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان(مانیٹرنگ، این این آئی) حیدر آباد میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم سے خطاب میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہمت کریں اور نئے الیکشن کا اعلان کریں، جیالے انتخابات کے لئے تیار ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد اس حکومت سے اٹھ چکا ہے، عوام اس عذاب سے چھٹکارا چاہتے ہیں،

ہمارا جمہوری ہتھیار عدم اعتماد ہے جس کیلئے مہم چلا رہے ہیں، کوشش ہے کہ خان صاحب کیخلاف عدم اعتماد لیکر آئیں، شفاف الیکشن کروا کرعوام کومشکل سے نکالیں گے۔عوامی لانگ مارچ کے سلسلے میں دوسرے روز ٹنڈومحمدخان میں ایوبیہ اسٹاپ پر عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کی طاقت سے آمریت کا مقابلہ کیا اور اب سلیکٹیڈ وزیر اعظم کوگھر بھیج کر ہی دم لیں گے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو حقوق دلانے کے مقصد اور جدوجہد کے لیے نکلے ہیں، پیپلزپارٹی کے مارچ کا جگہ جگہ استقبال تاریخی تھا۔تاریخی استقبال کرنے پر عوام کا مشکور ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کروا کرعوام کومشکل سے نکالیں گے، سلیکٹڈ کو بھگانا اور پاکستان کو بچانا ہے، سلیکٹڈ کوبھگانے کا وقت آگیا ہے۔ عوام کے حقوق کیلئے باہرنکلے ہیں، جیالوں نے ہردورکے آمرکا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے عمران خان کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں عمران خان کے وزراء اور مشیروں کی فوج روزانہ عوامی مسائل کے بجائے اپوزیشن پر تیر چلانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہے۔انہوں نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید ملت محترمہ بے نظیر بھٹو کا ملک و قوم کے غریب عوام کے لئے جو نظریہ تھا

آج بھی پیپلز پارٹی اس پر گامزن ہے اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں اور آج کے عوامی مارچ کے استقبال سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام اب نیازی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ وفاقی حکومت کے وزراء نے جو لانگ مارچ شروع کیا ہے اس کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے

اور سیاسی یتیم پیپلز پارٹی پر جو من گھڑت جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں اس کی قلعی نیازی حکومت کی پالیسیوں نے کھول کر رکھ دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے تین سال میں مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو ہم عوام دوست قدم اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سندھ کے گیس اور پانی پر ڈاکہ مارا ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیرسید نوید قمر، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری،خرم کریم سومرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ کا ٹنڈومحمدخان پہنچنے پر عوام کی ایک کثیر تعداد نے فقید المثال استقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…