اسلام آباد(آن لائن)دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے سجادہ نشین پیر ہارون الرشید موہڑہ شریف میں رحلت فرما گئے ہیں۔مرحوم رہبر اعظم طریقت رسولی پیر نظیر احمد
المعروف سرکارموہڑی کے صاحبزادے اور غوث الامت حضرت پیر خواجہ محمد قاسم المعروف مجدد الف ثانی جناب شیخ احمد سرہندی شہنشاہ ولایت و طریقہ سلسلہ نقشبندیہ کے پوتے تھے۔ انہوں نے 88 برس عمر پائی۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں چھوڑی ہیں۔رہبر طریقت نسبت رسولی شیر شاہ غازی غوث زماں قطب دوراں اعلحضرت الحاج پیر ہارون الرشید سجادہ نشین اعلی مرکزی دربار عالیہ موھڑہ شریف کی نماز جنازہ سوموار 28 فروری کو موہڑہ شریف میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔مرحوم نے اپنی حیاتی میں اپنے بڑے صاحب زادے ڈاکٹر گوہر نظیر کو اپنا جانشین مقرر کر دیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں دنیا بھر سے مذھبی،علمی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔