ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امارات میں ایک شخص اور پانچ ادارے مقامی دہشت گردی کی فہرست میں شامل

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے2022کی وزارتی قرارداد نمبر 13جاری کی ہے جس میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے افراد، اداروں اور تنظیموں کی منظور شدہ مقامی فہرست میں ایک فرد اور 5 دہشت گرد اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان پابندیوں میں عبدہ عبداللہ دائل احمدنامی ایک ملزم کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی اداروں میں ایکسپریس ایکسچینج اینڈ ریمیٹنس کمپنی، الحظا ایکسچینج کمپنی اور معاذ عبداللہ دایل کمپنی فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ شامل ہیں۔ بیان میں اعلان کیا گیا کہ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس کے ساتھ ہونے والی سرگرمیوں سے وابستہ نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے اور ان میں خلل ڈالنے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر گہری نظر جمائے ہوئے ہے۔ہم کسی بھی فرد یا اس سے منسلک اداروں یا کسی بھی مالی یا تجارتی اداروں کے ذریعے دہشت گردوں کو فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس حوالے سے قوانین کا فوری اطلاق اور نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث شخص اور ادارے کے تمام اثاثیچوبیس گھنٹے کے اندر اندر منجمد کرنے کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…