جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لئے قدم اٹھا لیا گیا

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو خط لکھا، جس میں درخواست کی ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت حسین کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کیخلاف پارٹی قیادت ایکشن لے، انھوں نے اپنے بیانات اور ویڈیوز میں بانی ایم کیو ایم سے یکجہتی ظاہر کی۔خط میں کہا گیاہے کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی کے درمیان رہتے ہوئے پارٹی کونقصان پہنچارہے ہیں، ان کی نامناسب حرکات اور ناشائستہ زبان سے ورکرز خوش نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عامر لیاقت سے پارٹی قیادت اب سختی سے نمٹیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہی ہوئے تھے کہ اب انہوں نے ایک نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی توجہ اپنی جانب کروالی۔کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔اس موقع پر موجود ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنما کہا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…