پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

زمبابوین کرکٹر نے بھی آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فاکنر کو جھوٹا قرار دیدیا

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )زمبابوین کرکٹر سکندر رضا بٹ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حق میں بول پڑے اور پاکستان سپرلیگ اور پی سی بی کے رویے کی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پی ایس ایل کھیلنے کے دوران ادائیگی کا کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا اور نہ ہی کسی اور غیرملکی کھلاڑی نے اس کے متعلق کوئی شکایت کی۔

سکندر رضا نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی میزبانی کے فرائض احسن طریقے سے کامیابی کے ساتھ انجام دیے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔سکندر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد جو بھی یہ رائے دے رہا ہے کہ جیمز فاکنر کے اس رویے سے دورہ آسٹریلیا کو کوئی خطرہ ہے تو وہ سخت غلط فہمی اور وہم کا شکار ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فاکنر کی جانب سے پی ایس ایل سے دستبرداری کے اعلان اور پی سی بی پر الزامات پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی انہیں کھری کھری سنا دیں۔شعیب اختر نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے جیمز فاکنر کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوبارٹ (بگ بیش ٹیم ہوبارٹ ہیوریکینز)سے نکالے جانے کے باوجود آپ کو کھلایا اور اپنی ٹیم کا حصہ بنایا لیکن آپ نے بدتمیزی کی اور سب کچھ ضائع کردیا۔

شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی اس معاملے کو ٹھنڈے انداز میں دیکھا جائے کیونکہ میرے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا دورہ اہم ہے لہذا کوشش کی جائے کہ اس چھوٹے سے واقعے کے اثرات اس دورے پر نہ پڑیں اور تلخی نہ بڑھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…