اسلام آباد(آن لائن )حکومت نے سوشل میڈیا پر تنقید کو جرم قرار دینے کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کیلئے بھیجے گئے ہیں، پہلے قانون کیتحت پارلیمنٹیرینز کوالیکشن کمپین میں حصہ لینیکی اجازت دی گئی ہے، جب کہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دے دیا گیا ہے،عدالتوں کوپابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔