پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دین میں چار نہیں بلکہ 17 شادیوں کی اجازت ہے، عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کو پہلو میں بٹھا کر بتا دیا

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ، این این آئی)اینکر پرسن عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے منہ دکھائی میں شوہر سے حج اور ساس سسر کے دیدار کی شرط رکھی تھی۔معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین کو ٹی وی پر دیکھا تھا،

عامر لیاقت انہیں رمضان ٹرانسمیشن میں شو کرتے ہوئے سب سے اچھے لگتے تھے۔ بچپن میں جب روتی تھیں تو ٹی وی پر عامر لیاقت کا شو دکھا کر چپ کرایا جاتا تھا۔سیدہ دانیہ نے کہا کہ مجھے صرف نام بتایا گیا تھا کہ عامر لیاقت سے تمہاری شادی ہورہی ہے۔ جب یہ میرے سامنے آئے تو مجھے یقین نہیں ہورہا تھا کہ یہ عامر لیاقت ہیں، ایسا لگتا تھا کہ لوگ بس مذاق کررہے ہیں کہ عامر لیاقت کے ساتھ تمہاری شادی ہورہی ہے۔سیدہ دانیہ نے کہا کہ منہ دکھائی میں عامر لیاقت سے دو چیزیں مانگیں تھیں ایک حج اور دوسرا ساس سسر سے ملاقات۔عامر لیاقت سے متعلق سیدہ دانیہ نے بتایا کہ شوہر نے انہیں سب سے پہلے تم دینا ساتھ میرا گا کر سنایا تھا۔سیدہ دانیہ نے بتایا کہ عامر لیاقت نے انہیں بریانی، کھیر اور قورمہ بناکر کھلایا۔تحفے کے حوالے سے سیدہ دانیہ نے بتایا کہ انہیں گاڑی بھی ملی ہے لیکن اس کا نام انہیں نہیں معلوم، جس پر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کو ٹویوٹا کمپنی کی گاڑی تحفہ کی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دین میں 17 شادیوں کی اجازت ہے اس موقع پر جب یہ بات وہ کر رہے تھے تو ان کی تیسری اہلیہ دانیہ بھی ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔ جب اینکر نے پوچھا کہ اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں تو عامر لیاقت نے کہا نہیں 17 بھی کر سکتے ہیں پھر اینکر نے کہا واقی عامر لیاقت نے کہا نہیں میں ایسے ہی کہہ رہا ہوں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…