جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا وہ واحد منصوبہ جس کے شروع ہونے سے پہلے اربوں روپے کمالیے گئے ‘تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کے ترجمانوں کو دوسروں پر الزام لگاتے ہوئے آخر کیوں شرم نہیں آتی ،حکومت کے لوگوں پر عوام کے پیسے کھانا ختم ہے ،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں اربوں کی دیہاڑیاں لگانے

والے آج بھی کپتان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو سرکاری افسروں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،زلفی بخاری،شیخ رشیداور غلام سرور خان عمران خان کی مقدس گائے ہیں،راولپنڈی رنگ روڈ واحد منصوبہ ہے جس کے شروع ہونے سے پہلے ہی اربوں روپے کمالیے گئے ،بنی گالہ اینڈ کمپنی کی چھتری کے نیچے کھائو،پیو اور ہضم کرو آپ کو نیب،ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ اصل میں مافیاز کی جائے پناہ ہے ،عمران خان کی سرپرستی میں ہر سیاسی بونا مال جمع کرنے میں لگا ہے ،پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے سکینڈلز پر ہاتھ ڈالتے چیئر مین نیب کے پر جلتے ہیں،ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں،تحریک انصاف کا منشور کرپشن بچائواور شور مچائوبن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خوف نے عمران خان کا سکھ چین برباد کردیا ہے،عمران خان اور اس کے چمچے شہبازشریف فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…