ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

خاتون مسافر کا 19 لاکھ مالیت کا سونا چوری ، ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی سے لاہور کی پرواز میں مسافر خاندان کے سامان سے 19 لاکھ کا سونا چوری کرلیا گیا، پولیس نے وری کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر شبینہ ناز نامی مسافر 12 فروری کو اپنی

فیملی کے ہمراہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 145 سے لاہور گئیں۔انہوں نے کراچی ایئرپورٹ سے اپنا بک کرایا گیا سامان لاہور ایئرپورٹ پر پہنچ کر وصول کرلیا اور مقامی ہوٹل پہنچی۔ مذکورہ خاندان نے ہوٹل جاکر اپنا سامان چیک کیا تو ہیرے کا سیٹ اور 19 لاکھ مالیت کے دیگر زیورات بیگ سے غائب تھے۔خاتون نے فوری طور پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے واردات کرنے والوں کا سراغ لگالیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ رائل ایئرپورٹ سروس کے 3 ملازمین آفتاب احمد، وقار حیدر اور سید ساجد حیدر چوری کی واردات میں ملوث نکلے۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تفتیش کی گئی، دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے19 لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں۔پولیس کی تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ یہ زیورات جہاز میں لوڈ کرنے کے بعد سامان سے چوری کئے تھے، واردات جہاز میں اس لیے کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…