اسلام آباد (این این آئی)عالمی وبا کورونا سے 44 فیصد پاکستانیوں کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ریسرچ کمپنی اپسوس پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں کورونا کے باعث 21 فیصد پاکستانیوں نے معاشی حالات میں بہتر ی کا اعتراف کیا ، 44 فیصد پاکستانیوں نے کورونا سے اپنے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا بتایا۔ سروے میں معاشی حالات میں خرابی
کا سب سے زیادہ شکوہ کم آمدنی والے 50 فیصد اور متوسط آمدن رکھنے والے 48 فیصد افراد نے کیا۔اپسوس پاکستان کے سروے میں صوبوں میں خود کے مالی حالات مزید خراب ہونے کا کہنے والوں کی سب سیزیادہ شرح پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 47 فیصد نظر آئی۔ شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 55 فیصد افراد نے بھی وباکے باعث معاشی مشکلات بڑھنے کا بتایا۔