ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

آصف زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بھی تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سے حمایت مانگ لی

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے ملاقات میں وزیر اعظم کیخلاف تحریک اعتماد پر تعاون کی درخواست کردی۔مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ وفد میں اکرم خان درانی،

مولانا امجد خان اور مفتی ابرار احمد شامل تھے۔پی ڈی ایم سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعاء بھی کی۔بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پی ڈی ایم سربراہ نے ٹو دی پوائنٹ ایجنڈا چوہدری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سے تعاون کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے 2 روز کا وقت مانگ لیا، مولانا نے کہا پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی اور 2 دن بعد آپ کو فون کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کریں گے میں راہ ہموار کرنے بھی آیا ہوں جس پر چوہدری پرویز الہی مسکرا دیئے۔واضح رہے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صبح سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن آپ کے ساتھ ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…