اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھتہ خور وزیراعظم اپنے ٹاؤٹ کے ذریعے بھتہ خوری کرتا تھا، شہزاد اکبر نے ہر اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں، عمران خان کا گھر بھتہ خوری میں ملوث ہے، افسران شہزاد اکبر کے ساتھ جو ہوا اس سے عبرت حاصل کریں، ایک وزیر ڈگڈگی بجا رہے تھے فرد جرم کا مطلب ہے الزام ثابت ہوگیا،
عدالتیں چاہے پاکستان کی ہوں یا برطانیہ کی، انہوں نے آپ کے منہ پر طمانچے مارے،عدالتوں کے فیصلے پڑھیں، شہبازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو چوروں کے ٹولے سے کوئی امید نہیں ہے، شہباز شریف پر آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوسکا، تمام اداروں کو عمران خان نے شہباز شریف کیخلاف استعمال کیا، ہر قانون استعمال کرکے الزام لگایا گیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ملک کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیراعظم صرف شہباز شریف کو جیل بھجوانے کیلئے بھرتیاں کرتا ہے، تبادلے صرف شہباز شریف کو جیل بھجوانے کیلئے کرتا ہے، اب میرٹ صرف شہباز شریف کو جیل بھجوانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ بنایا گیا، الزام ثابت نہیں ہوئے، نیب نیازی گٹھ جوڑ ناکام ہوگیا، عمران خان نے ایسٹ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کھڑا کیا صرف شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کیلئے،مریم نواز کے خلاف بھی کیس بنائے گئے۔انہوں نے کہاکہ نیب چیئرمین کو بلایا گیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا،باہر سے ڈیوڈ روز کو بلایا گیا، شہبازشریف کے خلاف اسٹوری پلانٹ کرائی گئی، ڈیلی میل نے کہا کہ ہمیں تو شہزاد اکبر نے کہا تھا، ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں،این سی اے نے کہا کوئی کک بیک نہیں، کوئی منی لانڈرنگ نہیں۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ این سی اے نے کہا کہ جو کاغذات دیئے گئے،
ان سے کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،بشیر میمن کو بلایا گیا کہا نون لیگ کے خلاف کیسز بناؤ، تمام کیسز، تمام الزامات وہی ہیں، صرف چہرے بدلتے ہیں، الزام ثابت نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کی تفتیش میں اربوں روپے دیئے گئے، یہ اربوں روپے تعلیم اور صحت پر خرچ ہونا تھے، اے آر یو کی ہدایت دی گئی کہ شہباز شریف کو ہفتوں میں جیل میں ڈالو، ایف آئی اے کا کیس اس وقت بنا جب شہبازشریف کسٹڈی میں تھے۔مریم اورنگزیب
نے کہا کہ ایک وزیر ڈگڈگی بجا رہے تھے کہ فرد جرم کا مطلب ہے الزام ثابت ہوگیا،عدالتیں چاہے پاکستان کی ہوں یا برطانیہ کی، انہوں نے آپ کے منہ پر طمانچے مارے،عدالتوں کے فیصلے پڑھیں، شہبازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی۔لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کو چوروں کے ٹولے سے کوئی امید نہیں، شہباز شریف پر آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوسکا، جبکہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والا وزیراعظم مسلط نہیں رہ سکتا، گھر جانا ہوگا۔