لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر بلیک میل ہونے والی خاتون کو بیٹے نے گولیاں مار دیں، نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر ثاقب نامی شخص سے دوستی تھی ، ثاقب نے خاتون کو غیر اخلاقی ویڈیوز سے بلیک میل کرنا شروع کردیا،
پیسے دینے سے انکار پر غیر اخلاقی ویڈیوز خاتون کے خاندان کو بھیج دیں ، ویڈیوز دیکھ کر اس کے شوہر نے اس خاتون کو طلاق دیدی،اسی ویڈیو کی بنیاد پر اس خاتون کی بہن کو بھی طلاق ہوگئی ۔رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد اس خاتون کو اس کے بیٹے نے گولیاں مار دیں۔