ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

عمران خان میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑ دیں،بلاول بھٹو

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑ دیں،پہلے دن سے کٹھ پتلی کا مقابلہ کرتے رہے ہیں،ہر ضمنی انتخاب میں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کچھ دوستوں کا خیال تھا سینیٹ الیکشن سے بھی بھاگ جائیں، پیپلز پارٹی نے عمران خان کیلئے کھلا میدان چھوڑنے نہیں دیا،

یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتار کر وزیراعظم کو گھر میں گھس کر شکست دلوائی،عوام کا اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمان کا اعتماد اٹھنا چاہیے،،پہلے عدم اعتماد کو نہ ماننے والے بھی اب مان رہے ہیں، آگے چل کر مزید دوست عدم اعتماد کا مطالبہ مانیں،اسلام آباد جائیں گے، مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں،بلدیاتی انتخاب کا پہلا مرحلہ ہارا تھا، دوسرا بھی ہارے گا،تین سال بعد بھی عمران خان کرپشن کرپشن کی رٹ لگا رہے ہیں، ماضی میں ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے الزام ثابت نہیں کرسکے،جنہوں نے ہم پر الزامات لگائے خود سزا یافتہ ہوچکے، ہمارا ساتھ دیں، نااہل سے حساب لینے تک ہم حملہ کرتے رہیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیعوامی مارچ سے قبل ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوچکی ہیں، پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی بدولت ایک نالائق سینیٹر نااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے قبل ان کی مزید وکٹیں گرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پورا ملک ہمارے ساتھ ہوگا عوام کا ری ایکشن پوری دنیا کے سامنے ہوگا پھرکوئی نہیں انکارکرسکے گا، اس وزیراعظم پرحملہ ہونا ہے۔ نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم سے حساب لیں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلے یہ بزدل لاہورالیکشن سے بھاگا، اب ڈی آئی خان میں بھاگ رہا ہے، یہ ڈی آئی خان میں اپنے ہی امیدوار کو نااہل کر کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے،

بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیزاوردوسرا فیزمیں بھی ہارے گا، خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن دوسرا فیز، عدالت سے فیصلہ سنوایا موسم خراب ہے الیکشن نہیں ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ،الیکشن کمیشن کوسلام پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہے، عمران خان کا

سینیٹرنااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی، وزیراعظم آج مہنگائی کے بجائے پیپلزپارٹی کوبڑا یاد کررہے تھے، اگرعمران خان میں ہمت ہے توہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کوتوڑدیں، اگرعمران خان کویقین ہے عوام اسے ووٹ دیں گے تو ہمت کریں، اس بزدل نے اپنے ہی امیدوارکے فارم ریجیکٹ

کروایا تھا، یہ وزیراعظم بزدل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہاکہ مجھے سوفیصد یقین ہے ہماری پارٹی لانگ مارچ میں کامیاب ہوگی، ہمارے لانگ مارچ سے پہلے کامیابیاں ملنا شروع ہوگئی ہے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان کا اٹھنا چاہیے، کچھ لوگ عمران خان کے لیے کھلا میدان چھوڑنا چاہتے تھے، پیپلزپارٹی

کا فیصلہ تھا سلیکٹڈ کے لیے کھلا میدان نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہرضمنی الیکشن میں عمران خان کوشکست دی، ہم نے وزیراعظم کے گھرمیں گھس کراسے شکست دی، سی ای سی میں کچھ دوستوں نے کہا ابھی انتظارکرنا چاہیے، اکثریت کی رائے تھی مہنگائی،غربت عروج پرہے آج ہی لانگ مارچ کا اعلان

کریں۔ سی ای سی نے عوامی مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے، 27فروری کوکراچی سے نکلیں گے، سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہم نے اعلان جنگ کیا ہے، پہلے دن سے نااہل، ناجائز، کٹھ پتلی کا مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے محترمہ شہیدبینظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کو الزامات سے بری کیا، پرویز مشرف آمرچور،

چورکہتا تھا آج وہ خود بھگوڑا ہے، عمران خان عدم اعتماد اورآنے والے الیکشن میں بھی ہارے گا، تین سال بعد بھی کرپشن، کرپشن کی رٹ لگارہا ہے، لوگوں کے کرپشن، کرپشن کے الفاظ سن کر کان پک چکے ہیں، ٹرانسپرنسی کے مطابق موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے، ہم پرکرپشن کے الزام لگانے والے الزام ثابت نہیں کرسکے۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…