بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ماہرین معاشیات نے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کے ریگولرائز ہونے کو خطرناک قرار دے دیا

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )ماہرین معاشیات نے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کے ریگولرائز ہونے کو خطرناک قرار دے دیا۔ کرپٹو کرنسی کے ریگولرائز ہونے کے بعد ملکی معیشت پر دیگر بیرونی طاقتور قوتوں کے کنٹرول میں جانے اوراسٹیٹ بینک کیلئے موجودہ بل سے معیشت مغربی ممالک کے کنٹرول میں جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو،

بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولرائز کرنے جیسے اقدامات ملک کے لیے خطرناک ہیں اس عمل سے امیر ملک امیر تر اور غریب ملک غریب تر ہوتا جائے گا جبکہ کاغذی نوٹ کی عدم دستیابی سے افراط زر کئی گنا بڑھنے کا اندیشہ بڑھ جائے گا۔ ماہرین معاشیا ت ایڈووکیٹ رضی احسن کا کہنا تھا کہ کرپٹو، بٹ کوائن کے ریگولرائز ہونے کے بعد معیشت ملک کے کنٹرول سے باہر ہوجائے گی اور بیرونی طاقتور قوتیں آسانی سے ملک کی معیشت کو کنٹرول کر لیں گی ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اور یہودیوں نے پوری دنیا کی معیشت پر کنٹرول کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے اگلا ہدف پیپر لیس (کاغذی نوٹ سے استثنیٰ) نظریہ ہے جس کے مطابق معیشت کا کنٹرول ان کے پاس ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے موجودہ بل میں بھی یہی ہے کہ اسٹیٹ بینک کا کنٹرول حکومت کے پاس نہیں ہوگااب آئی ایم ایف کے ذریعہ مرکزی بینک کا سربراہ لایا گیا ہے جو کہ ملک کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔ اب کرپٹو اور بٹ کوائن کے ریگولرائز ہونے کے بعد ملک کی معیشت مغربی ممالک بالخصوص یہودیوں کے پاس چلی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں رضی احسن کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی غربت کے باعث لوگ خود کشیاں کررہے ہیں اگر ایسا ہوگیا توخود کشیوں کا رجحان بڑھنے کا ندیشہ ہوجائے گا۔ عام آدمی کیساتھ ماہرین کو بھی اس کے خطرناک نتائج کا علم نہیں ہے بہت کم لوگ اس کے حامی ہیں جو نہیں جانتے کہ وہ بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ ایک طرح سے ملک مغربی ممالک اور یہودی کا غلام بن جائے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…