جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے نئی سفری شرائط کا اعلان کردیا ہے ان شرائط کا اطلاق نو فروری سے ہو گا، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جو بھی سعودی شہری سعودی عرب سے باہر سفر کرنا چاہتا ہے اسے کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آنے والے تمام افراد بشمول سعودی شہریوں کے، چاہے وہ ویکسین لگوا ہی چکے ہوں، ان تمام کو زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے قبل کیا گیا منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں