اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کے ویزہ فیس میں اضافے کا امکان

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی انتظامیہ نے تمام نان ایمگرینٹ ویزوں کی فیس میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔نجی ٹی وی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے یہ اضافہ ویزے کی خدمات کو بہتر کرنے کے لیے ناگزیر ہے، جب کہ لوگوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر حکومت ویزوں کے اجرا میں لگنے والے وقت کو کم کرنے کے لیے اقدامات نہیں

کرتی تو فیسوں میں اس اضافے کے نتیجے میں امریکا آنے والے مسافروں اور طالب علموں کی تعداد میں کمی ہوجائے گی۔فیڈرل رجسڑ نوٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کو توقع ہے کہ نئی فیسیں ستمبر تک لاگو ہوجائیں گی  اور فیسوں کے اضافے کی تجویز پروضاحت اٹھائیس فروری تک وصول کی جائے گی۔کاٹو انسٹیٹوٹ میں امیگریشن پالیسی کے ماہر ڈیوڈ بائر کا کہنا تھا کہ فیسوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب امریکا میں سیاحت اور سفر پہلے ہی بہت کم سطح پر ہے اور محکمہ خارجہ بہت سے مقامات پر سیاحت اور تجارت کے سفری ویزے کی درخواست کے بعد انتظار کی مدت چھ ماہ سے ایک سال کر رہا ہے۔محکمہ خارجہ کے اعداد و شمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر ویزہ درخواست سیاحت، تجارت اور تعلیم کے لیے دی جاتی ہے۔ نان ایمگرنٹ ویزہ کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں سیاحت یا قیام، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔سیاحت کے ویزہ کی درخواست بی ون اینڈ بی ٹو اور اسٹوڈنٹ ویزہ ایف ، ایم ، جے کی فیسیں 160 ڈالر سے بڑھا کر 245 ڈالر کردی گئی ہیں، جو کہ چون

فیصد اضافہ ہے، جب کہ روزگار پر مبنی ویزہ ایچ، ایل ، او ، پی ، کیو اور آر کی فیس 190 سے بڑھا کر 310 کردی گئی ہیں جو کہ 63 فیصد اضافہ ہے۔بائر مزید کہتے ہیں کہ سب سے اہم بات یہ کہ کیا ویزے فوری جاری کیے جائیں گے۔ اگر انتظامیہ فیسوں میں اضافہ کرتی ہے لیکن ویزہ سروس میں محکمہ خارجہ کی جانب سے کوئی بہتری نہیں آتی تونتیجے میں مسافروں میں کمی واقع ہوگی

حالیہ برسوں کے دوران امریکی ہوائی اڈوں پر ملکی اور بین الااقوامی دونوں طرح کے مسافروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹرانسپورٹیشن سوسائٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق انہوں نے 26 جنوری کو کل گیارہ لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی، اسی دن دو ہزار انیس میں کرونا کی وبا سے پہلے یہ تعداد بیس لاکھ تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی انتظامیہ نے ویزے کے پراسس میں

گزشتہ 5 برسوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور 15 سال کی بائیو گرافک معلومات کو بھی شامل کر دیا تھا، یہ فیصلہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ حکومت میں کیا گیا تھا، جس کا مطلب یہ تھا کہ قونصل کے عہدے دار درخواست گزار سے فیس بک اکاؤنٹ اور 15 برس کے دوران سفر سے متعلق وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے تحت سابق صدر براک

اوباما دور کی ان گائیڈ لائنز کو منسوخ کر دیا گیا تھا جس میں امریکی قونصل خانوں میں ویزوں کی پراسسنگ کے وقت کا تعین کیا گیا تھا۔اس حکم نامے کے بعد امریکا کے وزٹ ویزے کے درخواست گزاروں کو پہلے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا تھا۔ اس حکم نامے کے تحت 2012 کے حکم کو منسوخ کر دیا گیا جس میں اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ویزے سمیت نان امیگرنٹ ویزے کو تیزی سے پراسس کرنے کا کہا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…