جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روس میں کالی برفباری

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)برفباری ہمیشہ سفید رنگ کی ہی ہوتی ہے لیکن روس کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں سفید نہیں بلکہ سیاہ برف پڑتی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے ایک دور دراز گاؤں اومسوکچن میں سردیوں کے دوران سیاہ رنگ کی برف باری ہوتی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ

سیاہ رنگ کی برف گرنے کی وجہ اصل میں اس گاؤں میں موجود کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ ہے جو 4ہزار رہائشیوں کو حرارت تو فراہم کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کا دھواں آلودگی کا باعث بھی بن رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ گاؤں کے مکینوں کے لیے ضروری ہے لیکن یہ آلودگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے جس کا دھواں برف کو سیاہ کر دیتا ہے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنیا کے سرد ترین آباد علاقوں میں سے ایک گاؤں میں ہر طرف خوفناک کالی برف کی تہہ نظر آرہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام کو مسلسل 3 دہایوں سے اس آلودگی کی شکایات کی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔دوسری جانب ایک مقامی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہیٹنگ پلانٹس میں فلٹرز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…