فیصل آباد( آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدروایم این اے راناثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ نا لائق اورسلیکٹڈ وزیراعظم کی عدم دلچسپی کے باعث آج پھرملک میں دہشت گردسراٹھارہے ہیں اوربجلی بحران شدت اختیارکررہاہے جوکہ ثابت کرتاہے کہ عمران نیازی کی ترجیحات کچھ اورہی ہیں ، اسلام آباد کی جانب مارچ سے پہلے پنجاب بھر میں ڈویژنل سطح پربھی ورکرز اجلاس منعقدکئے جائیں گے
جن سے میاں شہبازشریف ،حمزہ شہبازشریف اورمریم نوازشریف بھی خطابات کیاکریں گی ، ملک کے ساتھ کھلواڑکرنے والوںکاہاتھ روکنے کے لئے سیاسی جماعتوں کومنظم ہوناپڑے گا۔آج پاکستان جس نہج پرپہنچ چکاہے وہ تشویشناک ہے ۔اسٹیٹ بنک کوآئی ایم ایف کی غلامی میں دیدیاگیاہے جس سے واضح ہورہاہے کہ پاکستان ڈیفالٹرکی طرف بڑھ رہاہے ۔آٹا،چینی ،تیل اورکھادمافیاعمران خان کے اردگردبیٹھاہے اس لئے ان کے اوپرکوئی ہاتھ نہیں ڈالاجارہا۔مسلم لیگ ن کے دورمیں بجلی بحران اوردہشت گردی بڑے دومسائل تھے جن پرمیاںنوازشریف نے دانشمندانہ پالیسیوں کے تحت قابوپایا۔۔ان خیالات کااظہارانہوںنے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی صدرراناثناء اللہ خاں کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کوپنجاب میں مکمل طورپرفعال اورمنظم کردیاگیاہے ۔آج اٹک سے لیکرراجن پورتک تنظیمی سازی مکمل کرلی گئی ہے ۔یونین کونسلوں میں بھی پارٹی کوپہلے کی نسبت مزیدمضبوط کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ یونین کونسل سطح پرہرہفتے اورصوبائی حلقوں کی سطح پرہرماہ کارکنوں کی میٹنگز منعقدکی جائیں گی تاکہ کارکنوں کومتحرک رکھاجائے ۔انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کی ہدایت کے مطابق لیگی کارکنوں کونچلی سطح پرفعال اورمتحرک کردیاگیاہے ۔کارکن اپنے قائدین کی ایک آوازپرلبیک کہیں گے انہوںنے کہاکہ ڈویژنل سطح پربھی اجلاس منعقدکئے جائیں گے جن سے میاں شہبازشریف ،حمزہ شہبازشریف اورمریم نوازشریف بھی خطابات کیاکریں گی، مسلم لیگ ن کوکمزورسمجھنے والے احمقوں کی جنت کے باسی ہیں۔مسلم لیگ ن کے کارکن پوری قوت کے ساتھ اپنے قائد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اوررہیں گے ۔