جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

رات کے کھانے کا وقت بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہت اہم قرار

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ رات کے کھانے کے وقت اور بلڈ شوگر کی سطح کے درمیان تعلق موجود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل، برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل اور اسپین کی مورسیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے

کے اوقات نیند اور میلاٹونین کی سطح سے جڑے ہوتے ہیں۔میلاٹونین ایک ایسا ہارمون ہے جو رات کو جسم میں خارج ہوتا ہے جس سے نیند اور بیداری کے عمل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔محققین نے بتایا کہ ہم نے جلد اور دیر سے رات کے کھانے کے اوقات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک گلوکوز مشروب کا استعمال کرایا اور خون میں 2 گھنٹوک تک شوگر کنٹرول کے اثرات کا موازنہ کیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دیر سے کھانے والے افراد مین میلاٹونین کی سطح ساڑھے 3 گنا زیادہ بڑھ گئی، جبکہ دیر سے کھانا انسولین کی کم سطح اور ہائی بلڈ شوگر کا باعث بھی بنا۔یہ تعلق قابل فہم ہے کیونکہ انسولین بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق میلاٹونین ریسیپٹر 1بی جین میں مخصوص ویرینٹ والے افراد میں رات کے کھانے کے بعد بلڈ شوگر لیول اس جینیاتی ویرینٹ سے محروم افراد کے مقابلے میں زیادہ تھا۔محققین نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ دیر سے رات کو غذا کے استعمال سے پورے گروپ کا بلڈ

شوگر کنٹرول متاثر ہوا، یہی اثر جینیاتی ویرینٹ کے خطرے سے دوچارہ افراد میں بھی دیکھا گیا۔تجربات سے انکشاف ہوا کہ میلاٹونین کی زیادہ سطح اور رات گئے کھانے کے دوران کاربوہائیڈریٹ کا استعمال بلڈ شوگر کنٹرول کو متاثر کرتا ہے کیونکہ انسولین بننے کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق ہماری تحقیق کے نتائج ذیابیطس ٹائپ ٹو کی روک تھام کی کوشووں کے لیے اہم ہوسکتے ہیں، ان نتائج کا اطلاق ایک تہائی آبادی پر ہوتا ہے جو نیند سے کچھ دیر پہلے ہی کھانا کھاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…