ریکوڈک کے ذخائر دنیا میں سونے اور تانبے کے پانچویں بڑے ذخائر ہیں ،حافظ حسین احمد نے بڑا مطالبہ کر دیا

22  جنوری‬‮  2022

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ’’ریکوڈک‘‘ کی آمدنی کا51% فیصد حصہ صرف صوبہ بلوچستان کے لیے مختص کیا جائے جبکہ باقی ماندہ 49% فیصد کو وفاق اور ٹیتھیان کمپنی کو دیا جاسکتاہے ۔

وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں کے کہا ضلع چاغی بلوچستان میں واقع ’’ریکوڈک‘‘ کے ذخائر پوری دنیا میں سونے اور تانبے کے پانچویں بڑے ذخائر ہیں جبکہ ماضی میں ’’کک بیک‘‘ کی لعنت کے باعث ایک ایسی مضحکہ خیز ڈیل سامنے آئی جس میں ’’ریکوڈک‘‘ کی کل آمدنی کا صرف02% فیصد مظلوم صوبہ بلوچستان کے لئے اور % 75 فیصد’’ٹیتھیان کمپنی‘ـ‘ کے لیے تھا اس معاہدے کو سپریم کورٹ نے بھی ’’ظلم عظیم ‘‘ قرار دے کر منسوخ کردیامگر اس ظلم عظیم کے مرتکب عناصر کا نہ احتساب ہوسکا اور نہ انہیں اب تک بے نقاب کیا جاسکا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ریکوڈک سے پہلے سیندک ، سوئی میں گیس کے ذخائر ماربل، کوئلہ، کرومائٹ، بیرامائٹ بلکہ بلوچستان کے ساحل اور وسائل کے حوالے سے مسلسل ناانصافیاں ہی وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے صوبہ بلوچستان کے مظلوم عوام خصوصاً نوجوان طبقہ مضطرب نظر آتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے مظلوم عوام بھی محب وطن ہیں کاش وطن عزیز کے ’’ارباب حل و عقد‘‘ بھی معدنیات سے لبریز بلوچستان کو بھی اگرعزیز رکھیں تو کوئی بھی مسئلہ کسی مشکل صورت حال کا موجب نہیں بن سکے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…