اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں گرد آلود ہوا، حدِ نگاہ متاثر آئندہ چند دنوں میں شدید سردی کی پیشگوئی

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر کراچی میں گزشتہ روز سے چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ شدید متاثر ہوئی ہے،ہفتہ کی صبح ایئر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں آئندہ چند روز کے دوران شدید سردی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہرِ قائد میں سردی کی موجودہ لہر مزید 5 روز رہے گی۔چیف

میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ پنجاب، کشمیر اور دیگر علاقوں میں موجود ہے، یہ ہوا کا کم دباؤ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہوا کا ایک زائد دباؤ(ہائی پریشر ایریا)بلوچستان میں موجود ہے، ہوا کے ان دونوں دباؤکے باعث تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں چلنے والی تیز ہواوں کی سمت شمال مغرب ہونے کے باعث یہ سرد ہو گئی ہیں۔سردار سرفراز نے مزید بتایا ہے کہ شہرِ قائد کراچی 27 جنوری تک سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہاکہ اس دوران شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک ہوسکتا ہے، کسی دن درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں چلنے والی تیز ہواؤں کا جھکڑ ایک اور شخص کی جان لے گیا، جس کے بعد گزشتہ روز سے اب تک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔دھوراجی کالونی میں فٹ پاتھ پرسونے والا شخص بلاک لگنے سے جاں بحق ہوگیا،،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق تیزہواکی وجہ سے بلاک گرا، جو ایک شخص کے چہرے پر لگا۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا جاں بحق شخص نشے کاعادی تھا، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…