اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی، سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے جمعے کی رات سے پیرکی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیشِ نظر مری آنے والے سیاحوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔سی ٹی او کے مطابق مری میں ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی

اور علاقے میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پرپابندی ہوگی، مری کے داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں۔سی ٹی او کے مطابق مکینیکلی فٹ گاڑی اورلائسنس ہولڈرڈرائیورزکو ہی مری جانے کی اجازت ہوگی، مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھیں، گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹرکے استعمال اور شیشوں کو مکمل بند کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے لہٰذا دوران برفباری گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے پر گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کریں، دوران برفباری سلپری روڈ ہونے کے باعث گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، دوران برفباری روڈ سے برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں۔وسیم ریاض نے کہاکہ مری میں تقریباً 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، برفباری کے دوران روڈ کے سائیڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں اور تنگ روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے سیلفیاں بنانے سے گریزکریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیاح ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظراپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ رکھیں اور مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، مری کی سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے لہٰذا ڈبل لین ہرگزنہ بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…