اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعہ کو داخل ہوگا محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ

جمعے سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ادھر مری میں ہلکی برف باری ہوئی ،زیارت اور پشین میں بھی برف باری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ،ضلع استور میں بھی چار روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہورئی ،کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کے پیش گوئی کی ہے،اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے ، جبکہ گلیات، ناران، کاغان چترال،سوات ، مالم جبہ ،دیر،شانگلہ، بونیر اور مانسہرہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے بارشوں وبرفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلائڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہنگامی حالات کے پیش نظر ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دیں ہیں،اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔تر جمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…