پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق جمعہ کی شب ملک میں بارشوں نیا سلسلہ داخل ہو گا،اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویڑن میں شدید بارش اور مری میں شدید برف باری سوموار تک جاری رہے گی،برفباری سے مری میں لینڈ

سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے سوموار تک اسلام آباد، مری، کشمیر ،گلگت بلتستان ، چترال ، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، پنجاب کے میدانی اور وسطی علاقوں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کوئٹہ، زیارت پشین، ڑوب ،قلعہ عبداللہ ،نوکنڈی ،دالبدین ، نوشکی، بارکھان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے ،ہفتہ اور اتوار کو مری، گلیات، ناران ،کاغان ،ہنزہ ،گلگت ، اسکردو ، میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر ، سوات ،کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، وادی نیلم ،باغ ، حویلی اور راولا کوٹ میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری کی توقع ہے، ہفتہ اور اتوار کو شدید برفباری کے باعث مری، گلیات، نتھیا گلی ،کاغان ،ناران ،چترال ،دیر ، سوات ، استور ، اسکردو ، ہنزہ ، گلگت ،نیلم ویلی ،باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ویک اینڈ کے دوران تیز بارش کے

باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، فیصل آباد، سرگودھا اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، مری ،گلیات آور خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے،حالیہ بارشیں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہونگی، بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…