جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹیلی پرومیٹر کی خرابی مودی کا پول کھل گیا، دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بڑی بڑی باتیں کرنے والے نریندر مودی پرچی پڑھنے والے وزیراعظم نکلے، لائیو شو میں جب پرامٹر پر کچھ نہ لکھا آیا تو مودی کی ہوائیاں اڑ گئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر بند ہو گیا

اور وہیں مودی کی ساری اکٹر خاک میں مل گئی، ایک لفظ بھی منہ سے نکالنا مشکل ہو گیا۔ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ لیکن یہ آواز بھی منہ میں کہیں گم ہی ہو گئی۔اس پہلے کئی بار کانگریس رہنما راہول گاندھی، مودی کو ٹیلی پرامٹر وزیراعظم کہہ چکے ہیں، اور اب انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے طنزکیا کہ ٹیلی پرامپٹر بھی مودی کا جھوٹ برداشت نہیں کر سکا۔مودی کے ایسے بین الاقوامی سطح پر ایک لفظ بھی نہ بول پانے سے پورے بھارت کو دنیا کے سامنے ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑا، اور سوشل میڈیا پر ٹیلی پرامٹر پی ایم کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔ پراکاش نامی صارف نے مودی کو حقیقی پپو قرار دے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ مزاق اپنی جگہ لیکن بھارت کے سب سے اعلی عہدے پر نافذ شخص پرامٹر کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکتا، یہ پورے بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔جبکہ پنکج کا کہنا تھا کہ آج یہ ثابت ہوا کہ مودی سب سے بڑا لیڈر نہیں بلکہ سب سے بڑا اداکار ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ مودی کی طرح بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کوئی بدنام نہیں کر سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…