لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے شہر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا موسم ابر آلود رہا شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی جو سردی میں اضافے کا باعث بنی جبکہ ہفتے کے روز صبح کے وقت شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔