منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی افریقی حکومت کااعتراض، منڈیلا کی جیل کی چابی نیلامی روک دی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کو جس جیل میں قید رکھا گیا تھا، اس کی چابی نیلام کی جانا تھی تاہم جنوبی افریقی حکومت نے اس نیلامی پر سخت اعتراض کیا تھاجس کے بعدنیلامی کے عمل سے وابستہ برطانوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ منڈیلا کی جیل کی چابی کی امریکا میں نیلامی فی الوقت موخر کر دی گئی ہے،

میڈیارپورٹس کے مطابق متعلقہ امریکی نیلام گھر گرنسیز نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ جنوبی افریقہ کی ہیریٹیج ریسورس ایجنسی جب تک اس امر کا از سر نو جائزہ نہیں لے لیتی، تب تک کے لیے نیلامی کا عمل ملتوی کر دیا گیا ۔ اس سرکاری ایجنسی نے یہ نیلامی روکنے کا مطالبہ اس لیے نہیں کیا کہ اس کی نظر میں کچھ چوری ہو گیا ہے، بلکہ اس لیے کہ اشیا ضروری اجازت نامے کے بغیر ہی جنوبی افریقہ سے بیرون ملک بھیجی گئی تھی۔اس نیلامی کے دوران نیلسن منڈیلا کی جن دیگر یادگاروں کو نیلام کیا جانا تھا، ان میں ان کی معروف مادیبا قمیض، چشمہ اور کچھ یادگاری قلم بھی شامل تھے۔جنوبی افریقہ میں فنون اور ثقافت کے وزیر ناتھی میتھیتھا نے اس نیلامی کی معطلی کو سراہا۔نیلام گھر کا کہنا تھا کہ ان اشیا کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم اس مرحوم رہنما کی قبر کے آس پاس ایک یادگاری باغ اور میوزیم بنانے کے لیے استعمال کی جانا تھیں۔گرنسیز کے ایک عہدیدار نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ اس سے منڈیلا خاندان کو پریشانی ہو رہی ہے، ہمارے لیے بھی یہ پریشان کن بات ہے۔ تاہم وہ(جنوبی افریقی حکام)وہی کر رہے ہیں، جو وہ بہتر سمجھتے ہیں۔ ہم لیکن ان کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…