اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مری میں 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری ،محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کی پیشگوئی بھی کردی

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جسے 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری قرار دیا جارہا ہے جب کہ مزید برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری

ریکارڈ کی گئی ہے اور 94 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اس وقت درجہ حرارت منفی ایک ہے اور شہر میں مزید بارش و برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو مری میں ہلکی برفباری جاری رہی جو اتوار کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اتوار کی دوپہر تک برفباری کا سلسلہ تھم سکتا ہے۔دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات محمد ریاض نے بتایاکہ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی، مغربی ہواؤں کے باعث مری میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مری میں دو سے تین دن کے دوران درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔دوسری جانب مری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور ان کی امداد کے حوالے سے قائم کیے گئے کنٹرول روم کے ذرائع نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز 1 لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، رات بھر بجلی کی فراہمی بند رہی۔کنٹرول روم ذرائع کے مطابق لوگ گاڑیاں سڑکوں

پر کھڑی کر کے چلے گئے، سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔کنٹرول روم ذرائع نے بتایا کہ ہیوی مشینری سے برف کی کٹائی اور اسے راستے سے ہٹانے کا عمل جاری رہا۔کنٹرول روم ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں بہت سی گاڑیوں میں لوگ چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی پھنسے ہوئے ہیں، گاڑیوں میں لوگوں کے پاس کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…