اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کرونا کیسز میں تیزی کے بعد ایس اوپیز میں سختی کا اعلان

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سماجی فاصلوں کی پابندی کرنے میں ناکامی اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی پیمائش کرنے سے انکار کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات

کی خلاف ورزی ہے۔اس خلاف ورزی پر 1,000 ریال جرمانہ ہوگا۔ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں اسے 100,000 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت میں کرونا کے تازہ کیسز 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تاہم اس وائرس کی تازہ اموات سامنے نہیں آئیں۔انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرونا کے مریضوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی۔ جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد 3168 ہوگئی ۔اس کے علاوہ سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے صحت یابی کی مدت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ کیا، جس میں بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے کرونا سے صحت یاب ہونے کی مدت 7 دن اور ویکسین نہ لگوانے کے لیے 10 دن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…