منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہدآفریدی کو کیسے ڈیل کریں گے؟ صحافی کے سوال پر سرفراز کا حیرت انگیز جواب

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد سرفراز نے کپتانی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران سرفراز سے صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اپ چونکہ گرم طبیعت کے ہیں

تو بطور کپتان ٹیم میں شامل شاہد افریدی کو کیسے ڈیل کریں گے؟اس پر سرفراز نے جواب دینے سے قبل الٹا صحافی سے سوال پوچھاکہ انہیں کیا لگتا ہے ان کا انداز کیا ہوگا؟شاہد افریدی اخری پی ایس ایل کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟ اعلان ہوگیاشاہد افریدی اپنے اخری پی ایس ایل میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟بعد ازاں سرفراز کا کہنا تھا کہ’ ان کا انداز وہی ہوگا جو ہے‘۔خیال رہے کہ حال ہی میں شاہد افریدی کی جانب سے بھی سرفراز احمد کو بطور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کپتان ٹھنڈے رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔شاہد افریدی نے کہا تھا کہ سرفراز ایک اچھے اور فائٹر کپتان ہیں ، کوشش کروں گا کہ سرفراز کو گراؤنڈ میں تھوڑا ریلیکس رکھوں، وہ کبھی کبھار بہت جلد جذباتی ہوجاتے ہیں لہٰذا کوشش ہوگی کہ سرفراز کو ریلیکس رکھوں۔سابق کپتان نے کہا کہ کپتان کی پرفارمنس ٹیم پر خاصی اثر انداز ہوتی ہے اور اسی پرفارمنس سے ٹیم کو حوصلہ افزائی ملتی ہے اس کے بعد ٹیم کا ہر کھلاڑی یہی سوچتا ہے کہ کپتان پرفارمنس دکھا رہا تو مجھے بھی دکھانی ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں سابق کرکٹر شاہد افریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ ہیں جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…