اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے صنعا میں حوثی ملیشیا کی طرف سے چھوڑے گئے تین بمبار ڈرون طیاروں کا پتا لگانے کے بعد کارروائی کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔ اس طرح سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج نے بتایا کہ

اتحاد دارالحکومت صنعا کے اندر سے ڈرون کے خطرے کے ذرائع کی نگرانی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطرے کے جواب میں ہم انٹیلی جنس نگرانی اور فضائی حملوں کے لیے آپریشنل تیاری کر رہے ہیں۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے جنگی طیاروں نے شبوہ گورنری کے شمال مغرب میں واقع بیہان ڈاریکٹوریٹ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اوراجتماعات پر بمباری کی۔دوسری جانب یمن کی شبوہ گورنری کے گورنرعوض العولقی نے کہا ہے کہ گورنری میں حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کو شکست دیتے ہوئے عسیلان ڈاریکٹوریٹ کو ایران نواز ملیشیا کے قبضے سے چھڑالیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد اور مقامی مزاحمت کاروں کی معاونت حاصل رہی ہے۔گورنر العولقی نے بتایا کہ زمینی پیش قدمی کے دورن عسیلان ڈاریکٹوریٹ کو حوثیوں سے چھڑالیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شبوہ گورنری کی دوسری ڈاریکٹوریٹ بیحان اور عین میں حوثی ملیشیا کے خلاف فیصلہ کن لڑائی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھمسان کی لڑائی کے بعد حوثی ملیشیا کے 116 جنگجو ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ۔یمن کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق

یمن کی مسلح افواج اور مزاحمتی فورسز بیحان اور عین ڈاریکٹوریٹس کو بھی حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے پرعزم ہیں اوران کے حوصلے بلند ہیں۔اسی سیاق میں عمالقہ بریگیڈ کے سربراہ بریگیڈیئر ابوزرعہ المحرمی نے بتایا کہ جنوب مشرقی شبوہ گورنری کی عسیلان ڈاریکٹوریٹ کو حوثی باغیوں کی قید سے چھڑا لیا گیا ۔ادھر عمالقہ فورسز نے یمن کی آئینی فوج کی مدد سے عسیلان ڈاریکٹوریٹ میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…