پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف کارروائی کیلئے کہامیں نے انکار کیا تو نتیجہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھگت رہاہوں ٗ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن پھٹ پڑے

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف کارروائی کیلئے کہا،جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق بھی تحقیقات کا کہا گیا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں براہ راست وزیراعظم عمران خان نے

مختلف ن لیگی رہنماں اور پیپلز پارٹی کے رہنماں کیخلاف تحقیقات اور کارروائی کے احکامات دئیے، میں نے انکار کیا تو نتیجہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھگت رہاہوں۔بشیرمیمن نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی سے متعلق تحقیقات کرنے کا کہا تو میں نے جواب دیا کہ یہ جوڈیشل سپریم کونسل کاکام ہے۔سابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ میاں نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، کیپٹن صفدر، رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کیخلاف تحقیقات کا بھی کہا گیا۔سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کے مطابق انہیں عمرفاروق ظہور کے فراڈاور منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے نوٹس دیا گیا ہے۔بشیرمیمن کا کہنا ہے کہ میں 2017 میں ڈی جی ایف آئی اے تھا جبکہ فراڈ کا کیس 2004 اور 2010 کا ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ سیاست کوئی شجر ممنوعہ نہیں جو نہیں کی جاسکے، میں اب سرکاری افسر نہیں رہاسیاست اگر گندی چیز ہے تو پی ٹی آئی کیوں کرتی ہے۔بشیر میمن نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف والے بادشاہ ہیں وہ کہتے نہیں فرمان جاری کرتے ہیں ہم فوڈ میں سرپرست ہیں، ہمارے پاس کئی شوگر ملز ہی اسکے باوجود چینی 53 روپے سے 95 روپے کلو ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…