اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ پہنچادی گئی ۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کی طرف سے افغانستان
کو انسانی امداد کے طور پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ پہنچائی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ 22 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں 5 ارب روپے مالیت کی انسانی امداد کا اعلان کیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امدادی سامان میں 50 ہزار، میٹرک ٹن گندم، طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر سامان شامل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کو اہم افغان برآمدات پر ٹیرف اور سیلز ٹیکس میں کمی کی بھی منظوری دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گندم کی پہلی کھیپ 1800 میٹرک ٹن آج طورخم میں افغانستان کے حوالے کی جا رہی ہے۔