اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کی سزائیں اگر معاف ہونی ہیں تو ساری جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں، شہباز گل نے قطری شہزادے کو نواز شریف کی اے ٹی ایم قرار دیدیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورے والا(آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سزائیں اگر معاف ہونی ہیں تو ساری جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں معمولی جرائم میں جیل کاٹنے والوں کا پھر کیا قصور ہے نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ لندن فلیٹ

کہاں سے خریدے تو انہوں نے کہا کہ یہ قطریوں نے ہمیں تحفے میں دیئے اور دوسروں پر اے ٹی ایم کا الزام لگانے والے نے اعلی عدالت میں خود لکھ کردیا کہ قطری شہزادے ہماری اے ٹی ایم ہیں اب یہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نوازسریف کی ڈیل ہوگئی ہے اور وہ واپس ارہے ہیں نوازسریف کا بنیادی طور پر ویزہ کینسل ہوگیا ہیاور اب وہ اپیل پر ہیں اگر نوازسریف کا ہمیں ڈر ہوتا تو تو ہم انہیں ویزہ ایشو کردیتے ہم تو چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں وہ جب بھی آئیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے اب یہ منجن بیچنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے کہ نوازسریف کسی ڈیل کے تحت وطن واپس آرہے ہیں وہ کسی سیاسی یا ڈیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ بے دخل ہوکر واپس آرہے ہیں حکومت اور پاکستانی اداروں میں محب وطن لوگ بیٹھے ہیں اس لئے چوروں سے ڈیل کسی صورت ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی بورے والا کے کونسلر عبدالجبار بٹ کے صاحبزادے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج ارسلان بٹ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان شوکت محمود بسرا بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…