پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پھر کہتا ہوں کچھ ہونے والا ہے، کچھ نہ کچھ ہونا ضرور ہے، وقت پر بتائیں گے، سر دار ایاز صادق

datetime 24  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پھر کہتا ہوں کچھ ہونے والا ہے۔ایک انٹرویومیں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں نہ تو اشارہ ملا اور نہ ہی اشارے کی ضرورت ہے، کچھ نہ کچھ ہونا

ضرور ہے، وقت پر بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، اس طرح کے تجربے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے، اس طرح کے تجربوں کی وجہ سے ہی ہم مزید پیچھے جاتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ لوگ اس تجربے کو فارغ اور ناکامی قرار دے چکے ہیں، اگر عمران خان 5 سال حکومت کرتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی اپنی جماعت میں بہت دراڑیں ہیں، جتنا وقت اس حکومت کو ملے گا ملک کیلئے تباہی ہے، لوگوں کو خدشات ہیں کہ کہیں یہ ملک کو لے نہ ڈوبیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی مدد نہیں چاہیے، ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کی مدد چاہیے، اپوزیشن کے کئی لوگوں کو نیب نے گرفتار کیا، پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو بلایا اور چھوڑ دیا۔ایاز صادق نے کہا کہ برداشت صرف پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے نہیں کیا، اب عوام بھی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کے انبار لگ گئے ہیں اور نیب سو رہا ہے، عوام اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…