منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کا افغان عوام کی مدد کیلئے پابندیاں ختم کرنیکا اعلان

datetime 24  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی حکومت نے افغا نی عوام کے لیے امداد کے لئے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ افغانستان کے لیے کچھ انسانی امداد پر پابندیاں ختم کر رہا ہے، انسانی امداد پر پابندیوں میں نرمی ملک میں شدید

اقتصادی بحران کی وجہ سے کی جارہی ہیں۔محکمہ خزانہ نے تین نئے جنرل لائسنس جاری کیے ہیں جو امریکی حکومت اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک پر پابندیوں کے بغیر افغانستان میں مزید امداد بھیجنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ کارروائی پابندیوں سے مستثنیٰ انسانی امداد کو وسعت دے گی، اس امداد میں تعلیم شہریوں اور سول سوسائٹی کی ترقی سمیت مختلف سرگرمیوں کی حمایت کے لیے ہوگی بائیڈن انتظامیہ کے ایک آفیشل نے کہا کہ نئے لائیسنس سے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو اساتذہ اور ممکنہ طور پر دیگر سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے موجود پابندیوں کی خلاف ورزی کے بغیر مدد ملے گی۔امریکی حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظا میہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی تاکہ یہ سمجھ سکے کہ افغانی عوام کو اور کیا ضرورت ہے۔ یاد رہے بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے چار ماہ یہ امدادی حکم جاری کیا ہے۔یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے امریکہ کی سرپرستی میں ایک متعلقہ قرارداد کی منظوری کے فوراً بعد سامنے آئے ہے، جس میں افغانستان میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو ایک سال کے لیے بین الاقوامی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…