پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کرلی ٗ دونوں وزراء کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت

datetime 22  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر تے ہوئے دونوں وزراء کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے رشوت لینے کے الزامات پر سماعت کے دور ان وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر سندھ نثار درانی نے وفاقی وزیر سے کہا کہ اعظم سواتی صاحب آپ

مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے، آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے، تمام ادارے آپ کے ہیں انہیں برا بھلا کہا درست نہیں۔وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، چاہتے ہیں حکومت اور الیکشن کمیشن میں کوئی خلیج باقی نہ رہے، غیرملکی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے ممبران کو بھی کہا ہے کہ سب آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں بیان دیا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ماضی میں جو ہوا اسکی معذرت کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے معذرت کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے جو نبھائی۔الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ حکومت ہمارا ہاتھ بٹائے۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی، اور دونوں وفاقی وزرا کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔اس سے قبل فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…