ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مملکت میں بیرون ملک سے شہریوں کے ساتھ آنے والے غیرسعودی شریک حیات اور بچوں کو آمد سے قبل کووِڈ19کے پی سی آر ٹیسٹ میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیاارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وبا کی صورت حال کی مسلسل پیروی اور مجازصحت حکام کی پیش کردہ سفارشات کی بنیاد پر کسی سعودی شہری کے ساتھ مملکت میں آنے والے شوہریا بیوی، غیرسعودی شہریوں کے بچوں ،والدین اور گھریلوملازمین کو آمد سے قبل لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط سے مستثنا قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔