پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حلقہ پی پی 206، عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، ن لیگ ضمنی الیکشن میں کامیاب

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (مانیٹرنگ، این این آئی)حلقہ پی پی 206 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے فتح حاصل کر لی ہے، اس طرح ن لیگ اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہی ہے، عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار کو جتوا دیا ہے، یہ نشست ن لیگ کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا،

ان کے مدمقابل ن لیگ کے رانا سلیم اور پیپلزپارٹی کے میر واثق کے علاوہ دیگر امیدوار میدان میں تھے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کامیاب رہی ہے، ان نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ لے کر پہلے نمبر پررہے جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 875 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ حکومت نالائق و ظالم ہے اس نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے،عمران خان کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر نوٹس لیتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے،خطے میں سب سے کم فی کس آمدن پاکستان کی ہے افراط زر ڈبل فیگر میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان چوتھا دنیا کا مہنگا ترین ملک ہو چکا ہے،ملک کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات نہیں عام انتخابات ہے،وزیر اعلی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور ایوان وزیر اعلی کا ریکارڈ نہیں دیا سات دن کی مہلت دے رہی ہو پھر ہائی کورٹ جاؤں گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایس شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں والدین کے دکھ تازہ ہوں گے اللہ ایسے سانحہ سے قوم کو بچائے،16دسمبر اداسی دکھ و تکلیف کا دن ہے سقوط ڈھاکہ بھی اسی تاریخ کا ہوا،

تاریخ سے قومیں سیکھتی اور آگے بڑھتی ہیں نئے پاکستان میں تاریخ سے کوئی نہیں سیکھ رہا۔انہوں نے کہاکہ خانیوال الیکشن میں ای سی پی کو شکایت کیلئے فوٹیجز بھیجی ہیں جس میں خواتین نے دو ہزار روپے لینے کا اعتراف کیا۔ عامر ڈوگر وفاقی وزیر پولنگ کیمپس میں سرکاری لاؤ لشکر کے ساتھ ہے جس کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ الیکشن کمیشن موجود ہے تو جو کچھ ہو رہاہے ووٹ خریدو فروخت ہو رہا ہے، جب الیکشن کمیشن پولیس ڈی پی او نے کچھ نہ کیا پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…