اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو زیر کر لیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت لیا، 173 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ اور برینڈنگ کنگ نے اننگز کا آغاز کیا، شائی ہوپ ایک رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، برینڈنگ کنگ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے

وہ حارث رؤف کا شکار بنے ان کا کیچ محمد نواز نے کیا۔ شمراہ بروکس دس رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے انہیں محمد نواز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ نکولس پوران نے 26 رنز بنائے اور وہ محمد نواز کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، رومین پاول صرف چار رنز بنا سکے، وہ محمد وسیم کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوڈین اسمتھ شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے ان کا کیچ آصف علی نے تھاما۔ ڈومینک ڈیرکس اور ہیڈن کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ دونوں شاہین شاہ آفریدی کاشکار بنے۔ عقیل حسین دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ روماریو نے اچھی کوشش کی لیکن پھر بھی مقررہ بیس اوورز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اور 163 رنز بنا سکی۔اس طرح پاکستان نے یہ میچ نو رنز سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز اور محمد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف کے حصے میں بھی دو وکٹیں آئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، بابر اعظم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نہ چل سکے وہ 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان نے 38 رنز بنائے اور وہ اسمتھ کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،

فخر زمان نے دس رنز بنائے اور وہ حسین کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی نے 31 رنز بنائے اور وہ اسمتھ کی گیند پر بروکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز صرف ایک رنز بنا سکے۔ آصف علی نے نو رنز بنائے اور وہ شیفرڈ کی گیند پر پاول کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے، پاکستان کے افتخار احمد 32 رنز پر

تھامس کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ شاداب خان نے 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، محمد وسیم پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 173 کا ہدف دیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…