دکھی نہیں بلکہ ڈرامے دیکھ رہا ہوں، آپ لوگ میری شاعری میں مسئلے نہ نکالیں، میں بھی وہی کہہ رہا ہوں جو پری زاد کہہ رہا ہے، سرفراز احمد

11  دسمبر‬‮  2021

کراچی (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم سے نکالے جانے پر دکھی نہیں ہیں بلکہ خوش ہیں اور ڈرامے دیکھ رہے ہیں۔سرفراز احمد نے

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں کوئی دکھی نہیں ہوا، بہت خوش ہوں، آج کل ڈرامے دیکھ رہا ہوں اور کرکٹ پر دھیان دے رہا ہوں۔انہوں نے آج کل مشہور ٹی وی ڈرامے پری زاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ اچھا چل رہا ہے، آپ لوگ میری شاعری میں مسئلے نہ نکالیں، میں بھی وہی کہہ رہا ہوں جو پری زاد کہہ رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک شیئر لکھا تھا۔ہر ایک نظر کے لیے مختلف پیام ہیں ہم،کہیں ہیں زہر کا پیالہ، کہیں پہ جام ہیں ہم۔سرفراز احمد نے حال ہی میں اس تصویر اور شاعری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پری زاد ڈرامہ بہت اچھا چل رہا ہے جس کو دیکھ کر وہ بھی شاعری کرنے لگے ہیں لہذا اس کا کوئی اور مطلب نہ نکالا جائے۔تصویر کے حوالے سے انہوں نے برملا کہا کہ وہ تصویر تھوڑی بہت تو میری تھی باقی ساری ایڈِٹ کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…