پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کامیاب ریسکیو آپریشن ، 13 ماہی گیروں کو بچالیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 13 ماہی گیروں کی زندگیاں بچالیں۔ترجمان پی ایم ایس کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بوٹ

معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھی کہ انہیں ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ماہی گیر وں کی کشتی جو گوادر سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی جسے سمندر میں کسی نامعلوم چیز کے ٹکرانے سینقصان پہنچا، اس وقت کھلے سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یار و مددگار کھڑی ہے۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بوٹ مدد کے لیے فوری روانہ ہوئی اور موقع پر جاکر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں کشتی کو کھینچ کر مزید معاونت کے لیے گوادر بندرگاہ پہنچا دیا گیا ہے۔و اضح رہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودوسائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…