جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وقت ثابت کرے گا نوازشریف کو ہٹانا اور عمران خان کو لانا غلط فیصلہ تھا،خواجہ آصف

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا نوازشریف کو ہٹانا اور عمران خان کو لانا غلط فیصلہ تھا۔ہاؤس کے اندر تبدیلی لا کر چار ماہ میں الیکشن کروائے جائیں۔ ایک انٹرویو میں ا نہوں نے مزید کہا کہ چار چھ ماہ میں سب چھ سامنے آ جائے گا۔ کرپشن اور مہنگائی کی وجہ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کمزور ہو چکے ہیں۔

خیال تھا عمران خان پاکستان کو بدل دے گا مگر اس نے تو تباہ کر دیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کی وجہ سے کمزور ہو چکے ہیں۔کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اصل عمران خان کنٹینر والا تھا یا موجود ہے۔پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے تھے وہ ایک بھی پورا نہیں کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری جو بیانات دیتے ہیں ان کے پیچھے خواہشات کا احساس ہے،آصف زرداری کی سیاسی خواہشات کا بخوبی اندازہ ہے۔ ہمارا بیانیہ واضح طور پر آ چکا ہے،آصف زرداری ثابت کرنا چاہتے ہیں وہ پارٹی کے اصل لیڈر سے بڑے لیڈر ہیں۔آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کا نام بھی تاریخ میں یاد رکھا جائے۔زرداری چاہتے ہیں کہ ان کا کاریگر سیاستدان کے طور پر نام لکھا جائے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 30,35 سال سیاست میں ہو گئے ہیں ہم پر الزامات لگتے رہتے ہیں۔سمجتا ہوں پارٹیوں کے آپس میں تعلقات میں توازن رہنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں نوازشریف کا کوئی نام نہیں تھا۔نام ہوتا تو بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل تو نہ کیا جاتا۔پاناما میں اور لوگوں کے بھی نام تھے کسی کو کچھ نہیں کہا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنڈورا پیپرز میں بھی لوگوں کے نام آئے کسی سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کون کس سے کر رہا ہے اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ رفیق تارڑ سپریم کورٹ کے جج رہے تھے اس لیے ہم نے انہیں صدر بنایا تھا جب انہیں صدر بنایا گیا اس وقت لاء سیکرٹری ثاقب نثار تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…