پشاور(آن لائن)زرعی ادویات،بیج کی قیمتوں میں ستر فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث سبزیوں،گندم،جوار،فروٹ کی قیمتیں بھی آسمان تک پہنچ گئی ہیں
جبکہ زمیندار کو منافع پہنچنے کے بجائے تیسرے گروپ کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔زرعی ادویات اور بیج کی قیمتوں میں ستر فیصد اضافے کے بعد مارکیٹ میں غیر معیاری زرعی ادویات اور بیج بھی فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں۔جوار، گندم، گنا، سبزیوں، آلوچہ، خوبانی، خربوزہ، تمباکو سمیت مختلف اقسام کی سبزیوں اور فروٹ کی حفاظت کیلئے استعمال ہونے والی زرعی ادویات کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک جبکہ مختلف بیج کی قیمتوں میں ستر فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی قیمتوں میں ستر فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث زرعی ادویات،جانوروں کی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات،بیج کی قیمتوں میں ستر فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔