لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقعہ سرکاری کالجز میں عارضی اساتدہ کی بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں سے انٹرویوز شروع کردئیے گئے ہیں پہلے مرحلے میں لاہور کے کالجوں کے لئے امیدواروں سے انٹرویو لئے جا رہے ہیں جو دو روز جاری رہیں گے بتایا گیا ہے کہ کامیاب
امیدواروں کے ناموں کی فہرست 15 سے 20 دسمبر تک آویزاں کردی جائے گی پنجاب حکومت سرکاری کالجوں کے لئے عارضی اساتذہ 5 ماہ کی مدت کے لئے بھرتی کرے گی جن کی تعداد صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے لئے 3 ہزار ہے جبکہ ضلع لاہور کے لئے یہ تعداد 340 ہے۔