جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

منشیات کیس، شاہ رخ خان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی وزیر

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو شوبز انڈسٹری کے دیگر افراد کی طرح جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ممتابینرجی نے بیان ممبئی میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران ایک عوامی پلیٹ فارم پر دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں مہیش بھٹ کو نشانہ بنایا گیا، شاہ رخ خان کو نشانہ بنایا گیا اور بھی کئی نام ہیں۔مہیش بھٹ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کہ لبرلز کیسے دائیں بازو سے محفوظ رہ سکتے ہیں کے جواب میں ممتا بینرجی نے کہا بھارت طاقت کے استعمال پر نہیں بلکہ افرادی قوت کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں بی جے پی کے ظالمانہ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویے کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بومبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ بعد ازاں عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…