بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خان صاحب نے بڑی گاڑیوں پر ایکسائز ٹیکس کم اور سائیکلوں پربڑھا دئیے ہیں،مفتاح اسماعیل کی شدید تنقید

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ(آن لائن)سانگھڑ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے اپنے دورے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم بنا تھا تب چینی 55 روپے کلو تھی جب شاہد خاقان عباسی وزیراعظم چھوڑ کر گئے تو چینی 53 روپے کلو تھی آج وہ سو سے بھی زائد ہے نواز شریف ایک کلو گھی پر 22 روپے ٹیکس دیتا تھا

اب خان صاحب 68 روپے دیتا ہے پھر کوئی پوچھے کے منہگائی کیوں ہورہی جبکہ اب خان صاحب سے معشیت نہیں سنبھل رہی خان صاحب نے بڑی گاڑیوں پر ایکسائز ٹیکس کم کردئیے اور سائیکلوں پر ٹیکس بڑھا دئیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب سے خان صاحب آئے ہیں ساڑے سات کروڑ لوگ غریب ہوگئے ہیں پہلے ساڑے پانچ کروڑ لوگ غریب تھے ان میں سے ایک کڑوڑ 35 لاکھ لوگ بھوک سے سوئیں گے خان صاحب نے 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے اور تعمیر وطن پروگرام کی مد میں بھی دوسو عرب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے جس سے ملک میں غربت بڑھے گئی ترقیاتی کام کم ہونگے اور خان صاحب نے بیس ہزار چھ سو پانچ ارب روپے قرض لیا ہے جبکہ انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے تیرہ سالوں میں تباہی کردی ہے بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں تعلیم صحت انفرااسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات سے سندھ کی عوام محروم ہے سانگھڑ سے لے کر پورے سندھ میں ہم بہتری لے کر آئیں گے اور ہم پرانے پاکستان محمد علی جناح کے ملک کو سنواریں گے جبکہ سندھ میں مسلم لیگ ن کا بلدیاتی الیکشن میں پہلا ٹیسٹ ہو گا ان کا مزید کہنا تھاکہ میں سانگھڑ آیا نہی ہوں مجھے بھیجا گیا ہے اور بہت جلد مریم نواز سانگھڑ سمیت سندھ کا دورہ کریں گی مریم نواز سندھ میں گیم چینجر ثابت ہوگی اور اگلے تین چار مہینوں میں مریم نواز سندھ کی سیاست کو تبدیل کردیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…