ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی، سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے، انضمام الحق

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی، سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ میں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں

پاک بھارت میچ سے پہلے بھی یہ بات کہی تھی کہ ٹورنامنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا کپتانی چھوڑنے کا یہ بیان اچھا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک بڑا ایونٹ کھیلنا تھا اور کوہلی کے فیصلے سے ظاہر ہوگیا تھا کہ اْن پر شدید دباؤ تھا جبکہ یہ سب جانتے تھے کہ اس ٹورنامنٹ کے بعد، شاستری کی جگہ راہول ڈریوڈ لے لیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ یہ کسی بڑے ایونٹ سے پہلے نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس سے ظاہر ہوگیا تھا کہ کوہلی، شاستری اور بورڈ کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔انضمام الحق نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتتا تو کیا وہ کپتان اور کوچ کو ہٹا دیتا؟‘اْنہوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز ہمیشہ بھارت پر اپنی اتھارٹی کی مہر لگاتے ہیں، ہمارے پاس ہمیشہ اچھے پیس باؤلرز رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہر ٹیم پاکستان کی باؤلنگ کا سامنا کرنے کے بارے میں تھوڑا سا خوفزدہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…